Published: 11-12-2022
گجرات (نمائندہ ڈاک)ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ کا شادی وال تا چک گلاں روڈ اور ترکھا خانکی روڈ کا دورہ کیا، منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات احسن ممتاز، ڈائریکٹر ڈوپلمنٹ جہانگیر بٹ، ایس ای ہائے ویز مہر عظمت، ایس ڈی او اشفاق احمد اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ، کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو کو بروقت مکمل کیا جائے، سٹرکوں کی تعمیر پر لائن مارکنگ اور بیوٹی فیکشن اور سٹرکوں کے اطراف میں شجرکاری یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر گجرات نے کہا کہ کام کے معیار اور استعمال ہونے میٹریل پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے اور میٹریل کی باقاعدگی سے ٹیسٹنگ کروائی جائے۔انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی کو منصوبوں کی تکمیل میں آڑے نہ آنے دیا جائے،جہاں مزید فنڈز درکار ہوں متعلقہ محکموں سے درکار فنڈز حاصل کئے جائیں اورمنصوبے کی تکمیل بروقت یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ غیر معیاری تعمیراتی میٹریل کے استعمال کرنے اور غیر ضروری تاخیر کرنے والے کنٹریکٹر کے خلاف کاروائی عمل می لائی جائے گی اور متعلقہ افسران کو باقاعدگی سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرنے اور میٹریل کے معیار پر جائزہ لینے کی ہدایات کیں۔