الماس بٹ کی وفد کیساتھ مشیران وزیر اعلیٰ سے ملاقاتیں

Published: 11-12-2022

Cinque Terre

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ممتاز سیاسی  وسماجی شخصیت  الماس بٹ نے وفد کے ہمراہ مشیران وزیراعلیٰ پنجاب کو انکے ڈیروں پر جاکر مبارکباد دیں نیک تمناؤں کا اظہار کیا وفد میں جواد عباس بٹ(جواد اسلحہ ڈیلر)میر کبیر‘ افتخار احمد بٹ(افضال اسلحہ ڈیلر)‘نوید بٹ (منگووال)شامل تھے الماس بٹ نے منگووال جاکر سابق چیئرمین امجد اقبال بٹ کو مشیروزیراعلیٰ پنجاب مقرر ہونے پر پھولوں کا گلدستہ دیکر مبارکباد دی بعدازاں گاؤں ساروچک جاکر سابق چیئرمین یونین کونسل نارووالی چوہدری یوسف ساروچک کو مشیر وزیراعلیٰ پنجاب مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔الماس بٹ نے کہا ہے کہ امجد اقبال بٹ اور چوہدری یوسف ساروچک کا مشیر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونا انکی قابلیت اور پارٹی مسلسل وفا کا ثبوت ہے چوہدری پرویز الٰہی نے ہمیشہ اپنے مخلص ساتھیوں کو عزت سے نوازہے دونوں اپنی صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کروانے میں اپنا بھرپور رول ادا کرینگے۔

آج کا اخبار
اشتہارات