Published: 11-12-2022
گجرات(ارشد محمود سے)ممتاز بزنس مین و سیاسی راہنما نوابزادگان کے قریبی ساتھی چوہدری افتخار احمد ڈھو نے کیپٹن مرزا الطاف بیگ سے ان کی رہائشگاہ پر جا کر ملاقات کی، عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ہار پہنا کر اور مٹھائی پیش کرکے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،اس موقع پر صدر پی پی 31سوشل میڈیا مسلم لیگ ن چوہدری عثمان چوہان بھی موجود تھے،کیپٹن مرزا الطاف بیگ نے چوہدری افتخار احمد ڈھو، چوہدری عثمان چوہان کا آب زم زم اور کھجوروں سے تواضع کی استقبالیہ کا بھی اہتمام کیا گیا اور شکریہ ادا کیا۔