معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا، صورتحال نازک تمام سیاست دانوں کو ایک پیج پر آنا ہو گا، آصف علی زرداری کیساتھ رابطہ رہتا ہے، چوہدری شجاعت حسین

Published: 13-12-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ،سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت  حسین نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہاہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری سے اکثراوقات میرا رابطہ ہوتارہتاہے انہیں بھی ملک و قوم کی بہت فکرہے،انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کوٹھیک کرناسب سے ضروری ہے اس لئے ہم سبھی کوایک پلیٹ فارم پرمتحد ومنظم ہونا ہوگا،چوہدر ی شجاعت حسین کاکہناتھاکہ پاکستان کی معیشت کواس وقت سنگین چیلنجز کاسامناہے اوران سے نمٹنے کیلئے تمام سیاستدانوں کووقت کی نزاکت کوسمجھتے ہوئے ایک پیج پرآناہوگا انہوں نے کہاکہ عمران خان جب لانگ مارچ کرنے جارہے تھے تو میں نے رابطہ کرکے کہاتھاکہ پہلا ایجنڈا معیشت کورکھیں گے تو میں بھی آپ کے ساتھ چلوں گا ہمیں ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے کردارادا کرناچاہیے جولوگ معیشت کامذاق اڑاتے ہیں ان کوسوچناچاہیے کہ اس کے ذمہ دارسیاستدان ہوں گے لیکن نقصان غریب آدمی کاہوگا،چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ ملک میں آئین اورقانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی اورانشاء اللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

آج کا اخبار
اشتہارات