نوابزادہ گل، نوابزادہ خاندان کے سیاسی امور کے سر براہ مقرر، نوابزادہ مظہر علی خان

Published: 13-12-2022

Cinque Terre

گجرات(رپورٹنگ ڈیسک)ممتاز پارلیمنٹرین نوابزادہ مظہر علی خاں نے بتایا ہے کہ انہوں نے نوابزادہ مظفر علی خاں کے ساتھ مشورہ کے بعد نوابزادہ غضنفر علی گل کو نوابزادہ خاندان کے سیاسی اور سماجی معاملات کا سربراہ مقرر کیا ہے،وہ آئندہ ان تمام امور کی ذمہ داری کے امین ہوں گے ہم نے یہ فیصلہ اس لئے کیا ہے کہ ہم دونوں بھائیوں کی صحت اب اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ ہم ان امور کو بخوبی سر انجام دے سکیں اور سمجھتے ہیں کہ نوابزادہ غضنفر علی گل میں وہ اہلیت اور قابلیت ہے کہ وہ یہ ذمہ داریبطریق احسن انجام دے سکتے ہیں ان کو ہماری راہنما ئی اور مشاورت حاصل رہے گی ہم اللہ کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کا حامی و ناصر ہو۔

آج کا اخبار
اشتہارات