چوہدری مونس الٰہی سے ڈاکٹر مقصود زاہد، ڈاکٹر سعود افضل کی قیادت میں ڈاکٹر ز کی ملاقات

Published: 13-12-2022

Cinque Terre

گجرات(احسان اللہ اعظم سے) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع گجرات، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے ایک وفد نے صدر ڈاکٹر مقصود زاہد، ڈاکٹر سعودافضل، ڈاکٹر جنید رزاق ملک YDA کی قیادت میں ملاقات کی اور ان سے اہم امور پر تبادلہ خیالات کیا ڈاکٹرز کیمونٹی نے چوہدری مونس الٰہی کو اپنے مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا جنہیں چوہدری مونس الٰہی نے فوراً تسلیم کرتے ہوئے جلد حل کرنے کی یقین دھانی کروائی ڈاکٹرز نے مطالبات پیش کیے کہ پنجاب میں گزشتہ کئی سالوں سے ڈاکٹرز بشمول MO, WMO, SR اور consultants ایڈہاک پر کام کر رہے ہیں۔ جس طرح صوبہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں ایڈہاک کو مستقل کیا گیا ویسے ہی پنجاب میں بھی ترجیحی بنیادوں پر تمام ڈاکٹرز کو ریگولرائز کیا جائے۔ -  عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں نہ تو لیڈی ڈاکٹرز کے لئے کوئی ہوسٹل موجود ہے اور نہ ہی میل ڈاکٹرز کے لیے، ہسپتال میں جس جگہ عارضی طور پر ڈاکٹرز کو رکھا گیا ہے وہ ناکافی ہے اور اسکی حالت بھی بدترین ہے۔ -  عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں مریضوں کا رش بہت زیادہ ہوتا ہے اور اس میں موجود بیڈز کی تعداد تمام مریضوں کو accommodate کرنے کے لیے ناکافی ہے جس کے لیے فوری طور پر ہسپتال کی ایکسٹنشن اشد ضروری ہے اور اسکے ساتھ ساتھ ایک نئے میٹرنٹی ہسپتال کی تعمیر اور مزید نئے ہسپتالوں بھی بنائے جائیں۔ - پنجاب بھر میں ڈاکٹرز کی گریڈ 17 سے 18 اور 18 سے 19 کی پروموشنز کافی عرصے سے تاخیر کا شکار ہیں۔ اس پروموشن کے عمل کو فی الفور مکمل کیا جائے۔ - دونوں تنظیموں کے وفد نے گجرات میں MRI Machine کی ضرورت پر ایک دفعہ پھر سے زور دیا تاکہ لوگوں کو اس Basic test کے لیے لاہور اور اسلام آباد نہ جانا پڑے۔ - ضلع گجرات میں بشمول عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹرز کی بیشمار آسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں ان پر فوراً نئے ڈاکٹرز بھرتی کر کے کمی کو پورا کیا جائے۔ -  پاکستان سپریم کورٹ کے 2018 کے فیصلے میں تنخواہ میں اضافے کو KPI سے لنک کیا گیا تھا لیکن چار سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی ڈاکٹرز KPI indexation کے انتظار میں ہیں۔چوہدری مونس الٰہی نے ڈاکٹرز کے ان تمام مطالبات کو  فوراً حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔مزید مونس الٰہی نے اس ضمن میں ایک ہائی لیول میٹنگ, چیف منسٹر پنجاب  اور متعلقہ اداروں کے صوبائی وزراء  کے ساتھ لاہور میں جلد  arrange کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ آخر میں دونوں تنظیمیں، پی۔ ایم۔ اے گجرات اور وائی۔ ڈی۔ اے گجرات چوہدری مونس الٰہی صاحب کے بیحد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے تمام جائز مطالبات سنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ 

آج کا اخبار
اشتہارات