گجرات بار انتخابات الیکشن بورڈ اجلاس میں امید واران شریک

Published: 13-12-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)چیئرمین الیکشن بورڈ نذیر احمد مرزا ایڈووکیٹ کی زیر صدرات الیکشن بورڈ کا اجلاس بابت گجرات بار الیکشن 2023/24احاطہ سیشن کورٹ ای لائبریری میں منعقد ہوا۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔اجلاس میں ممبران الیکشن بورڈ چوہدری انصر محمود دھول ایڈووکیٹ اور چوہدری پرویز اقبال مچھیانہ ایڈووکیٹ شریک ہوئے۔اجلاس میں امیدوار ان صدور چوہدری فیاض احمد وڑائچ ایڈووکیٹ،چوہدری ذکاء اللہ سوہی ایڈووکیٹ،امیدواران برائے سیکرٹریز ملک عثمان افضل ایڈووکیٹ،چوہدری عبدالرحمن ایڈووکیٹ،امیدواران برائے نائب صدور آغا اعجاز حسین ایڈووکیٹ،قاضی شاہد رشید ایڈووکیٹ،امیدواران جوائنٹ سیکرٹریز میں راجہ عثمان رضا ایڈووکیٹ اور عابد حسین وڑائچ ایڈووکیٹ شامل تھے۔الیکشن بورڈ اجلاس میں امیدواران سے الیکشن کو پرُامن رکھنے کیلئے رائے لی گئی اور الیکشن رولز پر عمل درآمد کی ہدیت کی گئی،14جنوری 2023کوہونے والے انتخابات کے سلسلہ میں احاطہ سیشن کورٹ میں نان ووٹرز اور وکلاء کے علاوہ غیر متعلقہ افراد پر پابندی ہوگی،احاطہ سیشن کورٹ صرف وہ ہی افراد داخل ہونگے جن کے پاس،پنجاب بار کونسل،لاہور ہائی کورٹ بار یا گجرات بار کی ممبر شپ کا کارڈموجود ہوگا۔بغیر کارڈ کے احاطہ سیشن کورٹ میں داخلے پرپابندی ہوگی۔الیکشن بورڈ اجلاس میں مزید طے پایا کہ پولنگ ڈے پر بوگس ووٹ کاسٹ کرنے والوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور بوگس ووٹ کاسٹ کرنے والے کے خلاف پنجاب بار کونسل الیکشن رولز کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔جبکہ الیکشن کے متعلقہ امور کی بابت معاملات کو زیر بحث لایا گیا اوراپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا گیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات