پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن کا اجلاس، عمران خان، چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت پر اظہار اعتماد

Published: 13-12-2022

Cinque Terre

لاہور (نمائندہ ڈاک)پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن چوہدری نعمان اکبر وڑائچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی ویژنری لیڈر ہیں،چوہدری مونس الٰہی میری پہچان ہیں میں فوٹو سیشن کا قائل نہیں، عملاً کارکردگی پر یقین رکھتا ہوں یہاں میٹنگ میں شرکت پروٹوکول کیلئے نہیں بلکہ گجرات میں اپنے اوورسیز بھائیوں کی طرف سے آواز بن کر آیا ہوں ان کی مجھ سے میری ٹیمیں سے امیدیں وابستہ ہیں میری ہمیشہ کوشش رہے گی کہ انکے مسائل حل کروں ممبر ڈاکٹر امتیاز احمد نے کہا کہ لاہور میٹنگ شرکت کا ہمارا مقصد گجرات کے مسائل حل کروانا ہے ہمارے دست و بازو آپ ہیں آپ کی سربراہی میں تمام مسائل حل کرنا چاہتے ہیں میری 83سال عمر ہو گئی ہے زندگی کا عرصہ بیرون ملک گزار چکا ہوں میں بخوبی جانتا ہوں کہ اوورسیز کے کیا مسائل ہیں انکے ہزاروں کیسز التواء کا شکار ہیں انہیں ون ونڈو آپریشن کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے جہاں چیئرمین و ممبران بھی ہوں اور انکے علاوہ ضلعی انتظامیہ بھی موجود ہو جو فوری مسائل کو حل کرے میڈیا ایڈوائزر آصف علی بھٹی نے کہا کہ چوہدری صاحبان گجرات کی پہچان ہیں انہوں نے ہمیشہ اوورسیز کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے ہیں پچھلے دنوں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اوورسیز پاکستانی کمیشن کے آفس کا وزٹ کیا تھا اور وہاں کے تمام اہلکااران جو کہ کنٹریکٹ پر بھرتی تھے اور سالوں سے کام کر رہے تھے چیئرمینز و ممبران کی درخواست پر انہیں مستقل کر دیا ہے ہماری اولین ترجیح ہے کہ اعلیٰ حکام نے جو ہم پر اعتماد کیا ہے ان پر پورا اتریں اور اوورسیز بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں۔

آج کا اخبار
اشتہارات