Published: 13-12-2022
لاہور (نمائندہ ڈاک) سابق گورنر پنجاب و ایڈوائزر وزیر اعلیٰ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے آصف علی بھٹی کو میڈیا ایڈوائزر اوورسیز پاکستانی کمیشن ضلع گجرات کا نوٹیفکیشن دیا اس موقع پر وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب مخدوم سید طارق محمود الحسن شاہ، چیئرمین ضلع گجرات چوہدری نعمان اکبر وڑائچ موجود تھے عمر سرفراز چیمہ سے چوہدری نعمان اکبر وڑائچ نے آصف علی بھٹی کی صحافتی خدمات بارے آگاہ کیا عمر سرفراز چیمہ نے اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر ممبران ڈاکٹر امتیاز چیمہ، ذوالقرنین نجیب چیمہ،مسز راحیلہ کوثر، مسز آسیہ موجود تھے۔