Published: 14-12-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کا ایک اور وعدہ ایفاء،باجو تا کڑیانوالہ کارپٹ روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا گزشتہروز پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نو ازاجنالہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 31ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے حلقہ کڑیانوالہ سمیت ملحقہ دیہاتوں کے عمائدین کے ہمراہ گاؤں باجو تا کڑیانوالہ کارپٹ روڈ کا سنگ بنیاد رکھا سنگ بنیاد تقریب کا اہتمام چوہدری اسلم باجوہ نے کیا،دیگر مہمانوں میں چوہدری سلیم اختر مالووال، مرزا وحید بیگ گوشی، حاجی محمد اسلم موٹا، مرزا شہباز بیگ، ملک اسد اعوان،چوہدری زاہد اکبر اجنالہ، میاں شاہزیب سرہالی و دیگر بھی موجود تھے، چوہدری سعادت نو ازاجنالہ، ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ کا تقریب آمد پر شاندار استقبال کیا مسلم لیگیوں راہنماؤں نے پھولوں کی پتیاں، کرنسی نوٹ نچھاور کئے، نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے چوہدری سعادت نو ازاجنالہ اور ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے فیتہ کاٹ کر روڈ کا سنگ بنیاد رکھا س موقع پر چوہدری اسلم باجو چوہدری سلیم مالووال،چوہدری بنارس چوہدری اصغر چوہدری اکرم،شان اسلم،وقاص باجو، چوہدری ثاقب باجو،چوہدری ریاض، چوہدری مہندی خاں،اسجد باجو،چوہدری افضل باجو، چوہدری امانت،چوہدری رفاقت،عابد حسین باجو،وسیم باجو،چوہدری راشد باجو،چوہدری وجاہت باجو،حسن باجو سمیت اہل گاؤں کی بڑی اکثریت موجود تھی بعد ازاں چوہدری محمد اسلم باجو کی طرف سے پر تکلف ظہرانہ دیا گیا ڈاکٹر چوہدری شاہنواز اجنالہ نے اہلیان باجو کا شاندار خیر مقدم پر شکریہ ادا کیا۔