Published: 14-12-2022
گجرات(احسان اللہ اعظم سے)سابق چیئر مین یوسی نمبر1و چیف آرگنائز مسلم لیگ ق سٹی گجرات چوہدری محمد اشرف ریحانیہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے مشیروزیرا علیٰ پنجاب مقرر کردیا ہے گزشتہ روز لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے چوہدری محمد اشرف ریحانیہ نے خصوصی ملاقات کی اور انہیں باقاعدہ اپنا مشیر مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا، بعدازاں نمائندہ ڈاک سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری محمد اشرف ریحانیہ نے کہا کہ قائدین کے اعتماد کا شکریہ انشاء اللہ حسب سابق خدمت مشن کو پروان چڑھاتے ہوئے عوامی مسائل کے حل و علاقائی تعمیرو ترقی کو یقینی بناؤں گا عام آدمی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے مابین پل کا کردار ادا کروں گا۔