بزر گ تاجر راہنما چوہدری صاحبان کے قریبی ساتھی شیخ محمد شفیق مشیروزیر اعلیٰ پنجاب مقرر

Published: 14-12-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)مرکزی انجمن تاجران گجرات کے سرپرست اعلیٰ شیخ محمد شفیق وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیرنامزد، گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے شیخ محمد شفیق کومشیروزیراعلیٰ کانوٹیفکیشن دیاسابق وفاقی وزیرچوہدری مونس الٰہی، ایم این اے چوہدری حسین الٰہی ودیگربھی موجود تھے۔اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہاکہ شیخ محمد شفیق جیسے دیرینہ اورمخلص ساتھی ہی ہماری پارٹی کاقیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے ہمیشہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے کردارادا کیا ہماری ہمیشہ نیک تمنائیں اورخواہشات ان کے ساتھ ہیں،شیخ محمد شفیق نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی کا بھرپوراعتماد پرشکریہ ادا کیا اورکہاکہ انشاء اللہ قائدین کی طرف سے ملنے والی ذمہ داریوں کوبطریق احسن نبھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے۔شیخ محمد شفیق کووزیراعلیٰ پنجاب کامشیربننے پرناروے کے ممتازبزنس میں چیف ایگزیکٹو یادگارسویٹس شیخ ثاقب مشتاق ساقی،شیخ محمد مشتاق نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا

آج کا اخبار
اشتہارات