Published: 15-12-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کی حاجیوالہ آمد، ممتاز مسلم لیگی راہنما و چیئرمین گجرات ڈویژن وزیر اعلیٰ شکایات سیل چوہدری شان ظفر حاجیوالہ کے چھوٹے بھائی چوہدری یاسین ظفر کی نماز جنازہ میں شرکت کی چوہدری شان ظفر حاجیوالہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات بلندی کیلئے اجتماعی دعا میں شریک ہوئے چوہدری حسین الٰہی نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے غم کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم چوہدری یاسین ظفر کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے، چوہدری شان ظفر اور انکی فیملی کیلئے یہ ایک بڑا حادثہ ہے بے شک دنیا میں آنا اور جانا اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اللہ تعالیٰ صبر عطا کرے اس موقع پر چوہدری سعادت نو ازاجنالہ، چوہدری شجاعت نو ازاجنالہ، ڈاکٹر چوہدری شاہنوا زاجنالہ،چوہدری رفاقت علی پرنس، سید نصر جابر شاہ، چوہدری اقبال اکبر چیچی،چوہدری مظہر اقبال تحصیلدار (ر)،مرزا عمران بیگ، ملک بابر رزاق و دیگر بھی موجود تھے۔