Published: 07-10-2022
لاہور (نمائندہ ڈاک)سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان حکم دیں 5 منٹ میں پنجاب اسمبلی تحلیل کردیں گے۔صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ میرا وزیراعظم آج بھی عمران خان ہے، شہباز شریف کو کون وزیراعظم مانتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ابھی تک ق لیگ کو لانگ مارچ میں شرکت کا نہیں کہا، خان صاحب نے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی تو ضرور شرکت کریں گے۔مونس الہٰی نے کہا کہ پرویز الہٰی میری فیملی سے ملنے لندن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں تبدیلی ناممکن ہے، 10میں سے6ایم پی ایز کسی صورت پرویز الہٰی کو نہیں چھوڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کیلئے 186 نمبرز ن لیگ نے پورے کرنے ہیں ہم نے نہیں۔