Published: 16-12-2022
گجرات(ارشد محمود سے)سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے نوابزادہ حیدر مہدی نے گزشتہ روز حلقہ این اے68میں مصروفترین دن گزارہ درجنوں دیہات کا دورہ کیا، مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی، شادی تقریبات میں شرکت کی، عمائدین علاقہ کے ساتھ ملاقاتیں کیں، بزرگ ساتھیوں کی خیریت دریافت کی نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر چوہدری ذیشان یونس ٹانڈہ،سابق وائس چیئر مین چوہدری رحیم اختر سرکیاں، سابق وائس چیئر مین چوہدری اشرف پینچ،ڈاکٹر الیاس رنگڑہ، چوہدری افضل گجر سر خ پور، چوہدری طارق گجر سرخ پور بھی موجود تھے، تفصیلات کے مطابق نوابزادہ حیدر مہدی نے گاؤں سرخ پور میں چوہدری بشارت حسین شاکر سرخ پور کی خالہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی، گاؤں قلعہ میں چوہدری مہدی ممبر قلعہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان کی رہائشگاہ پر جا کر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ مغفورہ کے بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت کی، بعدازاں نوابزادہ حیدر مہدی نے گاؤں چک شیرو میں چوہدری نصر گجر کے بھانجے کی شادی میں شرکت کی، چوہدری نصر گجر سے ملاقات کرکے انہیں بھانجے کی شادی کی مبارکباد دی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نوابزادہ حیدر مہدی نے سرخ پور، چک شیرو، قلعہ سورہ سنگھ دورہ کے دوران عمائدین علاقہ کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں بزرگ ساتھیوں کی خیریت دریافت کی،علاقائی سیا سی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔