چوہدری وجاہت حسین سے سابق ناظم کھوہار ملک مطلوب حسین کی ملاقات، اہم سیاسی معاملات پر مشاورت

Published: 20-12-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگکے سینئر مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کی موسیٰ الٰہی ہاؤس سرائے عالمگیر میں مسلم لیگی وفود سے ملاقاتیں، حلقہ این اے 71کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا چوہدری وجاہت حسین سے ممتاز شخصیت و سابق ناظم یونین کونسل کھوہار ملک مطلوب حسین نے ملاقات کی اور اپنے علاقہ کے مسائل سمیت دیگر سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نو ازاجنالہ،چوہدری شانی،مرزا عمیر بیگ و دیگر معززین بھی موجود تھے چوہدری وجاہت حسین نے ملک مطلوب حسین کی علاقائی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ این اے 71میں چوہدری موسیٰ الٰہی 24گھنٹے آپ کے پاس موجود ہے ہمارے خاندان نے گجرات کے ہر فرد کو اپنے گھر کا فرد سمجھا ہے انشاء اللہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں رہے گی، چوہدری موسیٰ الٰہی بھی اپنے بھائی چوہدری حسین الٰہی کی طرح ہر وقت آپ لوگوں کے درمیان موجود ہو گا۔

آج کا اخبار
اشتہارات