چوہدری وجاہت حسین کی شان ظفر کے گھر آمد، چوہدری یٰسین ظفر کیلئے فاتحہ خوانی، چوہدری سعادت نواز اجنالہ، الحاج ممتاز اختر، اقبال اکبر چیچی بھی

Published: 20-12-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے)پاکستان مسلم لیگکے سینئر مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کا حاجیوالہ دورہ، چیئرمین گجرات ڈویژن وزیر اعلیٰ شکایات سیل چوہدری شان ظفر کے بھائی چوہدری یاسین ظفر کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی چوہدری وجاہت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان چوہدری یاسین ظفر کی وفات پر گہرا دکھ ہے اس طرح نوجوان کی وفات خاندان کیلئے بڑا حادثہ ہوتی ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبروجمیل عطا کرے اس موقع پر چوہدری سعادت نو ازاجنالہ،چوہدری اقبال اکبر چیچی،چوہدری ممتاز حاجیوالہ،چوہدری طاہر وقار مرزا،چوہدری وقاص وڑائچ و دیگر معززین بھی موجود تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات