Published: 20-12-2022
گجرات (وسیم گوندل سے)سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کی لدھا سدھا۔بزرگ سیاسی راہنما چوہدری نصر اللہ خاں وڑائچکے ختم قل میں شرکت۔صاحبزادگان چوہدری جاوید اختر وڑائچ نصر اللہ مارکیز، پرل میرج ہال،چوہدری ظفر اقبال وڑائچ، چوہدری خالد شہزاد وڑائچ،چوہدری طارق وڑائچ، چوہدری شاہد فاروق وڑائچ،چوہدری عامر رضا وڑائچ سے فرداً فرداً اظہار تعزیت کیا۔چوہدری وجاہت حسین کافی دیر موجود رہے۔چوہدری وجاہت حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نصر اللہ وڑائچ ہمارے دیرینہ ساتھی تھے مسلم لیگ کے بانیوں میں شامل ہیں۔انکی پارٹی اور علاقہ کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔انکی اولاد سے رابطہ رہے گا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔اس موقع پر معززین سے ملاقاتیں بھی کیں۔