مراڑیاں شریف سے میلاد جلوس 9:30 بجے شروع ہو گا، پیر محمد افضل قادری سرگودھا روڈ پر خطاب کریں گے، پیر عثمان قادری جی ٹی ایس چوک میں دعا کرائیں گے

Published: 07-10-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک) خانقاہ قادریہ عالمیہ نیک آباد مراڑیاں شریف سے 12ربیع الاول بروز اتوار جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں صبح 9بجے لنگر غوثیہ تقسیم ہوگا اور ٹھیک 9:30 صبح مرکزی جلوس کا آغاز ہو گا۔ مرکزی جلوس زیر قیادت صاحبزادہ مفتی پیر محمد عثمان افضل قادری بابِ غوث اعظم بائی پاس روڈ، شاہین چوک، سرگودھا روڈ سے گزرتے ہوئے ٹھیک 10:45 بجے محمدی بیکرز پہنچے گا جہاں مفسر قرآن پیشوائے اہلسنّت پیر محمد افضل قادری دورِ حاضر میں امت مسلمہ اور اسلامیانِ پاکستان کو درپیش مسائل کے موضوع پر خطاب کریں گے اور اہم قراردادیں منظور کرائی جائیں گی۔ مرکزی جلوس پل ریلوے سے گزرتے ہوئے 12بجے دن چوک جی ٹی ایس پہنچے گا جہاں صاحبزادہ مفتی پیر محمد عثمان افضل قادری مختصر خطاب کے بعد صلوٰۃ و سلام و دعائے خیر کرائیں گے۔ دوسری طرف قادریہ عالمیہ یونیورسٹی برائے خواتین نیک آباد میں 12ربیع الاول بروز اتوار 10بجے تا 1 بجے دن محفل میلاد خواتین منعقد ہوگی جس سے باجی رضوانہ کوثر قادری، باجی تمثیلہ عثمان قادری اور باجی مریم فاطمہ قادری خطاب کریں گی اور لنگر غوثیہ تقسیم ہوگا۔

آج کا اخبار
اشتہارات