Published: 21-12-2022
لاہور(نمائندہ ڈاک)تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر پی ٹی آئی اورق لیگ کے رہنماؤں کا وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی رہائش گا ہ پر مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی،پرویز خٹک اور فواد چوہدری اجلاس میں شریک ہوئے۔ مسلم لیگ ق کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی،مونس الٰہی، حسین الٰہی اور محمد خان بھٹی شریک ہوئے۔ دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔