Published: 21-12-2022
گجرات(ارشد محمود سے) صدر مسلم لیگ(ن) ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک نے یونین کونسل سرخ پور کا دورہ کیا،درجنوں مقامات پر فاتحہ خوانی کی، عمائدین علاقہ کے ساتھ ملاقاتیں کیں، اس موقع پر چوہدری ذیشان یونسٹانڈہ، چوہدری شاویز گونا بھی ہمراہ تھے،تفصیلات کے مطابق نوابزادہ طاہر الملک نے چوہدری بشارت شاکر سرخ پور کی خالہ کے ختم قل میں شرکت کی اور ان سے ملاقات کرکے اظہا رتعزیت کیا بعد ازاں نوابزادہ طاہر الملک نے صوبیدار انورگجر کی صاحبزادی کی وفات پر، چوہدری کالے خاں کے والد چوہدری محمد علی کی وفات پر ان کی رہائش گاہوں پر جا کر اظہا رتعزیت کیا اور مرحومین کے بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت کی،نوابزادہ طاہر الملک نے بزرگ ساتھیوں سے ملاقاتیں بھی کیں اور ان کی خیریت دریافت کی نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر چوہدری طارق گجر سرخ پور، ڈاکٹر الیاس رنگڑہ،نمبردار حاجی یونس، چوہدری اشرف وڑائچ، چوہدری اشرف پینچ، نور الٰہی گجر، بشارت شانگو،صوبیدار افضل، عمران وارث جٹ، تجمل صراف بھی موجود تھے۔