ڈاکٹر طاہر القادری کی پوتی کی چاہ بیری والہ کے حاجی افضل انصاری کے قریبی عزیز ڈاکٹر حمزہ کے ساتھ شادی

Published: 21-12-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)محلہ چاہ بیری والا گجراتکی انصاری برادری کے سرکردہ رہنما، ناروے کے ممتازبزنس مین،ادارہ منہاج القرآن کے روح رواں حاجی افضل انصاری کے کزن ظریف انصاری کے صاحبزادے ڈاکٹرحمزہ انصاری کی شادی،شیخ السلام، تحریک منہاج القرآن کے سربراہ پروفیسرڈاکٹرمحمدطاہرالقادری کی پوتی اورچیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری کی صاحبزادی کے ساتھ گزشتہ روزکینیڈا کے شہرٹورنٹو میں بخیروعافیت سرانجام پائی،حمزہ انصاری کی بارات ناروے سے کینیڈا پہنچی توپروفیسرڈاکٹرطاہرالقادری،ڈاکٹرحسن محی الدین قادری نے فیملی ممبران واحباب کے ہمراہ پرتپاک ا ندازمیں استقبال کیا،شادی تقریب میں ممبرآف پارلیمنٹ کینیڈا شفقت علی، ممبرآف صوبائی اسمبلی اونٹائرو مسز نتالی پیریر،میئرآف برمپٹن مسٹر پیڈریک براؤن،صدرمنہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی القادری، شیخ احمد مصطفی القادری، محمد عثمان ہاشم، ڈاکٹرفیصل اقبال خان، ڈاکٹرزاہد اقبال سمیت دنیابھرسے ادارہ منہاج القرآن سے وابستہ ا فراد، ناروے کے ممتازبزنس مین سمیت پاکستان سے عزیزواقارب نے خصوصی شرکت کی،پروفیسرڈاکٹرطاہرالقادری نے دولہا حمزہ انصاری کوشادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے خصوصی دعا بھی کرائی۔

آج کا اخبار
اشتہارات