پنجاب کی چھینا جھپٹی حکومت کا خاتمہ“ انشاء اللہ حمزہ شہباز اگلے وزیر اعلیٰ، نوابزادہ طاہر الملک

Published: 21-12-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد محمود سے)صدر مسلم لیگ(ن) ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک نے گزشتہ روز یونین کونسل سرخ پور کا دورہ کیا، چوہدری بشارت شاکر سرخ پور کی رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ کے ساتھ ملاقاتیں کیں، یونین کونسل سرخ پور کی موجودہ علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا، اس موقع پر نوابزادہ طاہر الملک نے ن لیگی راہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام ساتھی الیکشن کی تیاریاں جاری رکھیں، پنجاب میں لوٹ کھسوٹ کی حکومت کا اختتام ہونے کو ہے انشاء اللہ میاں حمزہ شہباز شریف بھاری مینڈیٹ سے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوں گے اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے،نوابزادہ طاہر الملک نے کہا کہ الحمد للہ پورے فخر کے ساتھ حلقہ کے عوام کے ساتھ ملاقاتیں کرتے ہیں کیونکہ ہمارا ماضی کرپشن اور کمیشن جیسے ناسور سے پاک ہے ہم نے اپنے دور اقتدار میں حلقہ این اے68میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچایا حلقہ بھر میں ہر طرف کارپٹ سڑکوں کے جال بچھائے،کنکریٹ گلیاں، پختہ نالیوں کی تعمیر، سکولوں کی اپ گریڈیشن، مرکزصحت میں ادویات کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا،سکولوں و ہسپتالوں کی نئی بلڈنگ کی تعمیر اور انہیں فنکشنل کرایا گیا، نوابزادہ طاہر الملک نے کہا کہ ہمارے دور اقتدار میں کرپشن اور کمیشن سے پاک میگا پراجیکٹس کی تعمیر ہوئی، مسلم لیگ(ن) اور میاں برادران جب بھی برسر اقتدار آئے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا، انشاء اللہ آئندہ بھی مسلم لیگ ن ملک بھر میں کلین سویپ کامیابی حاصل کرکے چوروں اور جھوٹوں کا صفایا کرے گی اور ان سے ملک غیور عوام کو آزادی دلائے گی۔

آج کا اخبار
اشتہارات