خاتون وکیل کو زخمی اور بھائی کو قتل کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

Published: 21-12-2022

Cinque Terre

گجرات(خبر نگار خصوصی)تفصیلات کے مطابق مورخہ 29.10.22کو تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ محلہ شاہ حسین کے قریب دو موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے 1شخص قتل جبکہ اسکی ہمشیرہ کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیاتھا۔وقوعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی سٹی سرکل پرویز اقبال گوندل اور ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن فوری طور پر موقع پر پہنچے جبکہ کرائم سین یونٹ اور PFSAٹیموں کی مد د سے موقع سے شواہد اکھٹے کئے گئے۔وقوعہ میں زخمی ہونے والی خاتون وکیل الماس جمیل کی مدعیت میں اسکے خاوند اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا گیا۔ ڈی پی اوگجرات سید غضنفر علی شاہ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی سٹی سرکل پرویز اقبال گوندل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژنSI مہدی خاں گجر،SIتنویر اصغر و دیگرپولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی،جنہوں نے جدیدسائنسی ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کارلا کر قتل کی واردات میں ملوث ملزم محمد حسنین ولد محمد خان سکنہ وسن کو گرفتار کر لیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات