Published: 21-12-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم کے راہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے حلقہ پی پی 31میں مصروف ترین دن گزارا، عمائدین بزرگ مسلم لیگیوں سے ملاقاتیں کیں اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے کسوکی، موجوکی، کوٹلی کوہالہ، بہلولپور، ماڑی کھوکھراں، پیجوکی، بدھو بھٹی، دھاڑیوال،شاہجہانیا ں،بھاگووال، شیخ علیکے کا تعزیتی دورہ کیا اور درجنوں مقامات پر فاتحہ خوانی ان کے ساتھ حاجی افضل وڑائچ،چوہدری سکندروڑائچ، ملک اسد اعوان، چوہدری زاہد اکبر اجنالہ و دیگر موجود تھے، ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے گاؤں شیخ علیکے میں چوہدری جمشید کے بھائی کی وفات پر، گاؤں چوپالہ میں ممبر ارشد کے والد کی وفات پر،موجوکی میں محمد مظفر کے صاحبزادے کی وفات پر، گاؤں بدھو بھٹی میں صوبیدار طارق کے چچا کی وفات پر، بھاگووال میں سیٹھ افضال کے والد کی وفات پر،ماڑی کھوکھراں میں ملک آصف کے صاحبزادے کی وفات پر،بہلولپور میں چوہدری سعی محمد سے والد کی وفات پر، موجوکی میں ناصر وڑائچ سے والدہ کی وفات پر انکی رہائشگاہوں پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے گاؤں پیجوکی میں حاجی انصر کے ختم قل میں شرکت کی اور مرحوم کے درجات بلندی کیلئے اجتماعی دعا میں شریک ہوئے انہوں نے لکھنوال اور کوٹلی کوہالہ میں عمائدین سے ملاقاتیں کیں اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی پنجاب میں حکمت عملی اور دن بدن بڑے پراجیکٹس کا اعلان، تعمیراتی کاموں سے خوفزدہ ہے چوہدری پرویز الٰہی نے چند ماہ میں پنجاب کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کام شروع کروا دئیے اور میرٹ پر تمام کاموں کو مکمل کیا جا رہا ہے، گجرات میں اربوں روپے فنڈز کی منظوری اور تیزی سے کام کی تکمیل سے گجرات میں ہمارے مخالفین بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہیں آئندہ الیکشن میں چوہدری پرویز الٰہی،چوہدری وجاہت حسین، چوہدری مونس الٰہی،چوہدری حسین الٰہی کی قیادت میں گجرات سے مثالی لیڈوں کیساتھ کامیاب ہونگے۔