Published: 21-12-2022
گجرات(صہیب سرور سے)سابق چیئر مین صدر مسلم لیگ ن کسان ونگ ضلع گجرات شاہد نعیم بٹ نے کہا ہے کہ اچھی تعلیم و تربیت سے ہی ایک بہترین معاشرے کی تشکیل ممکن ہے سکول کے پرنسپل اور اساتذہ کی اچھی کارکردگی قابل ستائش ہے سکول کے بچوں کو اچھی کارکردگی پر شاباش دیتے ہیں وہ گزشتہ روز لنگے میں آکسفورڈ گرائمر سکول میں تقسیم تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی سکول اساتذہ، والدین اور بچوں سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ کامیابی کا فارمولہ مسلسل محنت ہے طالبعلم مسلسل محنت کو اپنا سعار بنائیں اور اپنا اور اپنے والدین اور سکول کا نام روشن کریں ہمارا تعاون ہمیشہ آ پکے ساتھ رہے گا قبل ازیں سکول کے پرنسپل مہر پرویز نے مہمان خوصی شاہد نعیم بٹ کو سکول آمد پر خوش آمدید کہا اور سکول کے ایک ہونہا ر بچے نے ان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا شاہد نعیم بٹ نے پڑھائی میں اچھی کارکردگی دکھانے والے طالبعلموں میں انعامات تقسیم کئے۔