Published: 21-12-2022
گجرات(نمائندہ ڈاک) اوورسیز پاکستانیز کمیشنپنجاب کے وائس چیئرپرسن سید طارق محمود الحسن نے بیلجیئم میں او پی سی کے کوآرڈینیٹر سید شاہد حسین شاہ کی سابقہ کارکردگی کے پیش نظر انہیں او پی سی بیلجیئم کے لئے چیئرپرسن مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یاد رہے سید شاہد حسین شاہ بیلجیئم میں عرصہ دراز سے مقیم ہیں اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی سربلندی کے لئے مثبت کاوشیں سرانجام دیتے رہتے ہیں۔