Published: 21-12-2022
گجرات(احسان اللہ اعظم سے) چوہدری محمد اشرف ریحانیہ کے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی خوشی میں صیام ریحانیہ ہاؤس گلشن کالونی میں مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ جاری، معززین ضلع کی کثیر تعداد نے ریحانیہ ہاؤس پہنچ کر چوہدری اشرف ریحانیہ کو گلدستے پیش کئے ہار پہنائے اور مبارکباد یں پیش کی اور نیک خواہشات کے اظہار کیا،گزشتہ روز مرزا عدنان بیگ انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، چوہدری فراز باگڑی، چوہدری محمد عباس، محمد شفیق مٹھو، شعیب اختر بٹ، ڈاکٹر ظفر اقبال دیوڑا فتح پور، شعیب طارق بٹ، خواجہ بدر حفیظ، نوید اقبال ہیرا نے مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ چوہدری اشرف ریحانیہ عوامی فلاح وبہبود کے لیے عملی اقدامات کریں گے اور ان کا مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بننا ان کی صلاحیتوں کااعتراف ہے ہم ان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں معززین نے چوہدری اشرف ریحانیہ کو گلدستے پیش کئے اور پھولوں کے ہار پہنائے مٹھائی پیش کی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا۔