گجرات بار انتخابات: صدارت کے فیاض وڑائچ، ذکاء اللہ سوہی میں مقابلہ 14 جنوری کوپولنگ

Published: 21-12-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کے سالانہ انتخابات سال2023/24میں ابھی تک13امیدواران میدان میں،کاغذات نامزدگی وصولی کا عمل22سے23دسمبر کو شروع ہوگا اور14جنوری2023کوووٹنگ کا عمل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کے سالانہ انتخابات سال2023/24کے سلسلہ میں صدر کی سیٹ پر چوہدری ذکاء اللہ سوہی ایڈووکیٹ اور چوہدری فیاض احمد وڑائچ ایڈووکیٹ، نائب صدر کی سیٹ پر آغااعجاز حسین خاں ایڈووکیٹ اور قاضی شاہد رشید ایڈووکیٹ،سیکرٹری کی سیٹ پر چوہدری عبدالرحمن ایڈووکیٹ اور ملک عثمان افضل ایڈووکیٹ،جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر عابد حسین وڑائچ ایڈووکیٹ اوراجہ عثمان رضا ایڈووکیٹ جبکہ ممبران ایگزیکٹوکمیٹی کی سیٹ پر ابھی تک 5امیدواران تنویر بٹ ایڈووکیٹ،چوہدری زین الحسن گیگی ایڈووکیٹ،صباء رمضان ایڈووکیٹ،محمد علی گھمن ایڈووکیٹ، فہدا اسلم گجرایڈووکیٹ سامنے،جبکہ چیئرمین الیکشن بورڈ نذیر احمد مرزا ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق امیدواران کی وصولی کاغذات نامزدگی کا عمل22سے23دسمبر، اعتراضات و جانچ پڑتال کاغذات 24دسمبر، واپسی کاغذات نامزدگی26دسمبر،فیصلہ اعتراضات 27سے31دسمبرجبکہ ختمی فہرست امیدواران 2جنوری کو آویزاں کی جائیں گی اور پولنگ کا عمل14جنوری  بروز ہفتہ صبح 9بجے شروع ہوگا اور شام 4بجے تک جاری رہے گا۔

آج کا اخبار
اشتہارات