Published: 21-12-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ ضلع گجرات کے نائب صدر ملک رشید احمد ذیلداو کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نامزدگی پر ڈیرہ ذیلدار پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری،علاقہ کے معززین مسلم لیگی راہنما ؤں سابقہ بلدیاتی نمائندوں نے ڈیرہ ذیلدار پر جا کر ملک رشید احمد ذیلدار کو مبارکباد دی اور پھولوں کے گلدستے، مٹھائی کی ٹوکریاں پیش کیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، مبارکباد دینے والوں کی پر تکلف ہائی ٹی اور کھانوں سے تواضع کی گئی مبارکباد دینے والوں میں چوہدری انس افتخار، چوہدری محمد یعقوب، باوا مجاہد شاہ معین الدین پور، آغا شیراز درانی، چوہدری عارف کھٹانہ، نوید بٹ، عابد شاہ چک پنڈی، ٹھیکیدار چوہدری افضل، محمد عمیر، بلال کلیار وزیر آباد، علی شہزاد، علی بٹ، مرزا ذوہیب،چوہدری حاجی اقبال دیتوال،چوہدری شان دیتوال، ارشاد بھٹی، نوید بھٹی، حاجی یوسف تاروکوٹ، مرزا یوسف، ضیاء اللہ ذوق، ایم سعید ملک و دیگر شامل تھے۔