Published: 21-12-2022
گجرات(نمائندہ ڈاک)سابق سیکرٹری گجرات بار سید فدا عباس شاہ ایڈووکیٹ کا امیدوار برائے صدر چوہدری ذکاء اللہ سوہی ایڈووکیٹ اور امیدوار برائے سیکرٹری ملک عثمانافضل ایڈووکیٹ کی حمایت میں اکٹھ اور اپنے ایسوسی ایٹس کے ہمراہ حمایت کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری گجرات بار سید فدا عباس شاہ ایدووکیٹ کی جانب سے ایک بڑا حمایتی اکٹھ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں وکلاء نے شرکت کی اورگجرات بار انتخابات سال2023/24امیدواربرائے صدر چوہدری ذکاء اللہ سوہی ایڈووکیٹ اور امیدوار برائے سیکرٹری ملک عثمان افضل ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔حمایتی اکٹھ سے سابق سیکرٹری گجرات بار سید فدا عباس شاہ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ تعالیٰ14جنوری کو چوہدری ذکاء اللہ سوہی ایڈووکیٹ صدر اور ملک عثمان افضل ایڈووکیٹ سیکرٹری منتخب ہونگے اور وکلاء کی فلاح بہبود کیلئے بھر پور کام کریں گے۔امیدوار برائے صدر گجرات بار چوہدری ذکاء اللہ سوہی ایڈووکیٹ نے سید فدا عباس شاہ ایڈووکیٹ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حمایتی اکٹھ سے خطاب میں کہاکہ آج اتنا بڑا اکٹھ اس بات کا ثبوت ہے کہ اس میں سید فدا عباس شاہ ایڈووکیٹ اور ان کے ایسوسی ایٹس کا ممبران بار سے دوڑ تو دوڑ رابطوں کا نتیجہ ہے۔اللہ تعالیٰ کی ذات ہمارے گروپ کو فتح نصیب فرمائے انہوں نے مزید کہاکہ اگر اللہ تعالی نے مجھے آئندہ سال کامیاب دی تو ہم سارے دوستوں کو ساتھ لیکر چلے گے اور میں گجرات بار کا امیدوار ہوں یہ میری فتح نہیں بلکے گجرات بار کی فتح ہوگی۔