Published: 21-12-2022
گجرات(ارشد محمود سے)سابق وائس چیئر مین یونین کونسل سرخ پور چوہدری اشرف پینچ نے کہا کہ ہمیں نوابزادہ طاہر الملک کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ وہ ایم این اے کیسیٹ پر الیکشن لڑیں یا ایم پی اے کی سیٹ پر ان کی لیڈ مثالی ہوگی، چوہدری اشرف پینچ نے کہا کہ مخالفین کے ہر طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود یونین کونسل سرخ پور میں ہمارا سنگ دھڑا بھر پور قوت کے ساتھ ہمارے ساتھ کھڑا ہے اور آنے والے بلدیاتی و جنرل الیکشن میں یونین کونسل سرخ پور سے نوابزادگان کا نامزد کردہ امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا، چوہدری طارق محمود گجر نے کہا کہ نوابزادہ طاہر الملک حلقہ پی پی28کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں ان کی عوام کے ساتھ رابطہ مہم نے آج مخالفین کی صفوں میں بھی دراڑیں پیدا کردی ہیں انشاء اللہ نوابزادہ طاہر الملک جس سیٹ پر بھی الیکشن لڑیں گے ان کی کامیابی کے لئے کوئی کسر اٹھانہیں رکھیں گے، چوہدری طارق گجر نے کہا کہ یونین کونسل سرخ پور نوابزادہ طاہر الملک کے چاہنے والوں کی یوسی ہے اور مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے پہلے بھی ن لیگ کے امیدوار نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی آئندہ بھی نوابزادہ طاہر الملک جسے نامزد کریں گے اسے بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے، ڈاکٹر الیاس رنگڑہ نے کہا کہ نوابزادہ طاہر الملک کی قیادت میں یونین کونسل سرخ پور سے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر متحدو منظم ہیں الیکشن جس وقت مرضی ہو ں ہماری طرح سے تیاری مکمل ہے۔