Published: 21-12-2022
گجرات(وقاص احسان) نت شرقی کے مقام پر نامعلوم افراد نے رات کے وقت محکمہ ہائی وے کے ٹھیکیدار کی مشینری کو آگ لگادی جسسے مشینری مکمل طور پر جل گئی صبح اطلاع ملتے ہی ٹھیکیدار کی طرف سے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے معلوم ہوا ہے کہ ہیڈ مرالہ نت شرقی کے مقام پر محکمہ ہائی وے کا ٹھیکیدار سڑک بنارہا تھا،مشینری کو رات کی تاریکی میں شرپسند عناصر نے آگ لگادی پولیس مصروف تفتیش ہے۔