Published: 21-12-2022
گجرات (وسیم گوندل سے)چوہدری عاصم مشتاقوڑائچ بیووالی حال مقیم (جرمنی) کی قیادت میں وفد کی چوہدری یوسف ساروچک سے ملاقات۔۔ چوہدری برادران کے قریبی ساتھی،سابق چیئرمین چوہدری محمد یوسف ساروچک کو مشیروزیراعلیٰ پنجاب بننے پردلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے طلائی ہار وگلدستے پیش کیے۔وفد میں چوہدری افتخار وڑائچ (چوہدری ٹرانسپورٹر کمپنی)،ممتاز ٹرانسپورٹر چوہدری ظفر اقبال وڑائچ،چوہدری عاطف وڑائچ، چوہدری خذیمہ وڑائچ، چوہدری ایاز وڑائچ، چوہدری زاہد وڑائچ چیئرمین کارواں ویلفیئر سوسائٹی بیووالی، چوہدری علی وڑائچ، چوہدری دلاور وڑائچ، چوہدری امجد منج،چوہدری مدثر میکن، چوہدری جمیل دھول،چوہدری طاہر،ملک پوما، رانا التمش ٹی ایم اے کھاریاں، چوہدری نیئر وڑائچ، چوہدری اسامہ وڑائچ،چوہدری علی عنصر وڑائچ، چوہدری شاہزیب وڑائچ،چوہدری سرمد وڑائچ، چوہدری طلحہ وڑائچ، چوہدری شاہد وڑائچ ودیگر شامل تھے۔چوہدری یوسف ساروچک نے مہمانوں کے اعزازمیں پرتکلف استقبالیہ کا اہتمام کیا۔خوشگوار موڈ میں گپ شپ۔علاقائی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیالات کیا گیا۔چوہدری عاصم مشتاق وڑائچ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری یوسف ساروچک کاانتخاب ان کی قائدانہ صلاحیتوں کابرملا اعتراف ہے ہم امید کرتے ہیں کہ قائدین چوہدری پرویزالٰہی، چوہدری مونس الٰہی کی طرف سے تفویض کردہ ذمہ داریوں کوبطریق احسن سرانجام دیتے ہوئے علاقائی تعمیروترقی اورخوشحالی میں کلیدی کردارادا کریں گے،انہوں نے کہاکہ چوہدری یوسف سارو چک ایک منجھے ہوئے قابل فہم اوردوراندیش سیاستدان ہیں جو قائدین چوہدری برادران کی زیرقیادت علاقے میں بے لوث عوامی فلاح وبہبود کیلئے کلیدی کردارادا کریں گے،چوہدری ظفر اقبال وڑائچ بھکھی شریف،چوہدری افتخار وڑائچ،چوہدری جمیل دھول نے کہاکہ ہم وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی، سابق وفاقی وزیرچوہدری مونس الٰہی کوبھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین ومبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے دیرینہ ساتھی چوہدری یوسف ساروچک کی خدمات کے اعتراف میں انہیں مشیروزیراعلیٰ پنجاب کاعہدہ دیا انشاء اللہ وہ مسلم لیگ کی مضبوطی کیلئے کردارادا کرتے رہیں گے۔