نواز شریف پارک میں موٹر سائیکل چور گینگ متحرک،میری دو موتر سائیکلیں چوری ہو چکی ہیں، فیصل رشید

Published: 21-12-2022

Cinque Terre

گجرات(صہیب سرور سے)تھانہ لاری اڈا کے علاقہنواز شریف پارک سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں سے تاجروں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار تاجر راہنما فیصل رشید نے کیا انہوں نے کہا کچھ عرصہ کے دوران میری دو موٹر سائیکلیں چوری ہو چکی ہیں جبکہ دونوں موٹر سائیکلیں تھانہ لاری اڈا کے علاقہ سے ہی چوری ہوئی ہیں 15/12/2022کو میری موٹر سائیکل چوری ہوئی تو میرے علاوہ بشام افضال کی 125موٹر سائیکل ہنڈا بھی چوری ہوئی تھی لیکن ابھی تک کسی موٹر سائیکل کو بھی بر آمد نہ کروایا جا سکا ہے، فیصل رشید نے ڈی پی او گجرات سے اپیل کی ہے کہ میری چوری ہونے والی موٹر سائیکلیں برآمد کروا کر ملزمان کو سزا دلوائی جائے۔

آج کا اخبار
اشتہارات