جاوید بٹ کی طارق بلال ملک سے ملاقات، گلدستہ پیش

Published: 21-12-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)صدر مرکزی انجمن تاجران گجرات جاوید بٹ نے گزشتہ روزبرکت رائس ملز جاکر سابق صدرگجراتچیمبرطارق بلال ملک کو سیکرٹری جمخانہ کلب گجرات منتخب ہونے پرپھولوں کاگلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا اس موقع پرجاوید بٹ کاکہناتھاکہ طارق بلال ملک ایک منجھے ہوئے تجربہ کار بزنس مین ہیں امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے جمخانہ کلب کی تزئین وآرائش اورممبران کلب کوسہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردارادا کریں گے ان کا بھاری اکثریت سے سیکرٹری جمخانہ کلب منتخب ہونا انکی خدمات کابرملا اعتراف ہے،سیکرٹری جمخانہ کلب طارق بلال ملک نے جاویدبٹ کاشکریہ ادا کیااورانکے اعزازمیں پرتکلف استقبالیہ کابھی اہتمام کیا

آج کا اخبار
اشتہارات