پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرائے بر قرار

Published: 21-12-2022

Cinque Terre

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں دس روپے کمی کے باوجود بھی کرائے کم نہ ہوسکے ٹرانسپورٹر آج بھی ایک ماہ قبل والاکرایہ وصول کررہے ہیں حالانکہ فی لیٹر دس روپے تک کمی ہوئی ہے گجرات تا لاہور اور گجرات تا پنڈی کا کرایہ کم ہونا چاہیے مگر ایسا نہیں ہوسکا دوسری طرف اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی کم نہ ہوسکیں گجرات کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس مجسٹریٹ اس صورتحال کا نوٹس لیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات