”وزارت اعلیٰ پنجاب“ میاں حمزہ شہباز کو بیرون ملک سے دو دن میں پاکستان پہنچنے کی ہدایت صورتحال میں ڈرائی تبدیلیاں

Published: 22-12-2022

Cinque Terre

لاہور (نمائندہ ڈاک) مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو جلد از جلد پاکستان پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ پنجاب کی تیزی سے بدلتی ہوئی سیاست میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے حمزہ شہباز کو اگلے 48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اس وقت بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، انہیں پنجاب میں وزارت اعلیٰ دینے کیلئے فوری وطن پہنچنے کا کہا گیا ہے۔ خیال رہے کہ قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ پرویز الٰہی وزیراعلیٰ برقرار نہیں رہیں گے۔ وزیر داخلہ نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے متعلق یہ بھی کہا تھا کہ پرویز الٰہی کے جانے کے بعد ہمارے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز ہوں گے#/s#

آج کا اخبار
اشتہارات