گورنر پنجاب نے سپیکر کی رولنگ غیر آئینی غیر قانونی قرار دے دی

Published: 22-12-2022

Cinque Terre

لاہور (نمائندہ ڈاک) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی رولنگ غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے دی۔گورنرپنجاب نے سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ مسترد کرتے ہوئے آرٹیکل 130 کی شق 7 کے تحتحکم نامہ جاری کر دیا، بلیغ الرحمان نے کہا کہ رولنگ آئین اور قانون کے خلاف ہے، آئین کا دفاع اور قانون کی پاسداری بھی سپیکر کی ذمہ داری ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سپیکر آئینی ذمہ داری کی ادائیگی میں ذاتی منشا اور پسند کو ملحوظ خاطر نہ رکھیں، امید ہے کہ آپ اپنے عہدے کے تقدس کا خیال کرتے ہوئے قانونی عمل کو آگے بڑھائیں گے۔

آج کا اخبار
اشتہارات