دل و جان سے عمران خان کے ساتھ افواہیں پھیلانے والے نا کام، چوہدری پرویز الٰہی

Published: 22-12-2022

Cinque Terre

لاہور(نمائندہ ڈاک) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے عمران خان کی مبینہ آڈیو وائرل ہونے پر دل و جان سے چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مبینہ آڈیو وائرل ہورہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے عمران خان پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے دل و جان سے دینے کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں اور اختلافات کا پراپیگنڈہ کرنے والوں کے مذموم عزائم ناکام ہوں گے کیوں کہ مسلم لیگ قائداعظم متحد ہے اور متحد رہے گی#/s#

آج کا اخبار
اشتہارات