Published: 22-12-2022
گجرات(ارشد علی سے)ممتاز مسلم لیگی راہنماء راجہ محمد افضل ننھا پہلوان نے نئی سبزی منڈی جی ٹی روڈ پر حادثے میں محلہ باغ باوا کے تین رہائشیوں سمیت پانچ افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم المناک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے راجہ صادق، عبد الشکور، فضل حسین کاکا و دیگر کے غموں میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔