UOG ایسو سی ایٹ ڈگری امتحانات نتائج، تمام پوزیشنیں طالبات نے حاصل کرلیں

Published: 22-12-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک)یونیورسٹی آف گجرات کے زیر اہتمام ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام آرٹس/سائنس /کامرس(پارٹ فرسٹ وسکینڈ)کے سالانہ امتحانات 2022کے نتائج کا اعلان۔جامعہ گجرات نے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام آرٹس/سائنس /کامرس(پارٹ فرسٹ وسکینڈ)کے سالانہامتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ان امتحانات کا انعقاد اگست، ستمبر2022 میں کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں بی اے/ بی ایس سی اور بی کام آئی ٹی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات تنزیلہ قمر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری سائنس کے سالانہ امتحانات میں سپیرئیر گروپ آف کالجز منڈی بہاؤ الدین کی ایمانیہ خالد  نے700 نمبرحاصل کرکے پہلی،ابن امام سائنس کالج جلالپورجٹاں کی زویا جبین نے696نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ اسی کالج کی نرگس ماہ نور نے675 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس کے سالانہ امتحانات میں غزالی کالج برائے ویمن پھالیہ کی طالبہ مریم ظفرنے629 نمبر حاصل کرتے ہوئے پہلی، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے ویمن ڈنگہ کی نمیرامشتاق نے 604 نمبر حاصل کرکے دوسری اورپرائیویٹ امیدوارطالبہ حرمت جان نے601نمبر حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ایسوسی ایٹ ڈگری کامرس کے سالانہ امتحانات میں پنجاب کالج (ویمن) وہند لالہ موسیٰ کی کائنات اصغر 1153 نمبرلے کر پہلی پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔سپیرئیر گروپ آف کالجزکوٹلہ ارب علی خاں کی ثنا افضل نے 1120 نمبر حاصل کرتے ہوئے دوسری اورسپیرئیر کالج گوندل روڈ سیالکوٹ کی عائشہ جبین نے 1068نمبر حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس  میں کامیابی کا تناسب38.06فیصد،ایسوسی ایٹ ڈگری سائنس میں 74.17فیصد جبکہ ایسوسی ایٹ ڈگری کامرس میں 44.29فیصد رہا۔ ایک پُر وقار تقریب میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرشبر عتیق نے پوزیشن ہولڈرطلبہ کو میرٹ سرٹیفکیٹ اور کیش ایوارڈ پیش کئے۔ اوّل آنے والے طلبہ کو پچیس ہزار، دوم کو بیس ہزار اور سوم کو پندرہ ہزار روپے کے نقد انعامات دئیے گئے۔ پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق نے کہا کہ دورحاضر میں جدید ترین تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کا فروغ جامعات کا بنیادی فریضہ ہے۔ذہین و فطین طلباو طالبات پاکستان کا قیمتی اثاثہ اورسنہری مستقبل ہیں۔ بہترین نتائج پیش کرنے والے طلبہ کے لیے لمحہ افتخار ہے کہ وہ اپنے والدین کی دعا ؤں اور اساتذہ کی محنت سے اس مقام پر پہنچے ہیں۔ محنت کا سفر ہمیشہ جاری رہنا چاہیے۔جامعہ کالج عالمی سطح پر تعلیمی منظر نامہ کو نظر میں رکھتے ہوئے تعلیمی و تحقیق کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں کوشاں ہے۔ تقریب تقسیم اعزازات و انعامات میں یونیورسٹی انتظامیہ کے سینئر نمائندگان، اساتذہ اور طلبہ کے والدین نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ 

آج کا اخبار
اشتہارات