ڈاکٹر چوہدری شاہنواز اجنالہ کا درجنوں دیہات کا دورہ، ملاقاتیں، فاتحہ خوانی

Published: 22-12-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پیپی 31ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ کا حلقہ میں مصروف ترین دن، درجنوں دیہات کا دورہ، عمائدین سے ملاقاتیں مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی بھی کی ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے چک بہرام، میانہ چک، مہسم، دھمہ ملکہ، عالمگڑھ، بارو، کالس، ڈھو ٹبی کا دورہ کیا انہوں نے بہرام میں میاں محمد زمان کی وفات پر انکے بیٹوں میاں واثق مان، میاں طیب زمان سے اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی، میانہ چک میں مہر یوسف کی والدہ، مہر حامد کی نانی جان کی وفات پر، مہر ناظم کے والد کی وفات پر، چوہدری صفدر گجر کی اہلیہ کی وفات پر، دھمہ ملکہ میں ملک ذوالفقار اعوان کی والدہ کی وفات پر، عالمگڑھ میں چوہدری لیاقت،چوہدری امانت کے والد کی وفات پر،چوہدری اکرم جٹ کی وفات پر، چوہدری رحمت جٹ کی وفات پر، بارو میں چوہدری عابد کی والدہ کی وفات پر،چوہدری افضال کی ہمشیرہ  وفات پر، بھوجپور میں چوہدری انس گجر کے والد کی وفات پر کالس میں مہدی خاں کے پوتے کی وفات پر، ڈھو میں چوہدری افضال،چوہدری زمان سرہالی کے کزن کی وفات پر انکی رہائشگاہوں پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا اس موقع پر چوہدری طاہر وقار مرزا، ڈاکٹر سید علی اکبر شاہ، ملک اسد اعوان، میاں شاہزیب، چوہدری آصف بھسیانوالہ، حاجی لیاقت بارو، یعقوب گوہر پہلوان، چوہدری ناظم کالس و دیگر موجود تھے ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے گاؤں کالس میں ڈیرہ چوہدری ناظم کالس پر عمائدین سے ملاقاتیں کیں اور علاقائی صورتحال سمیت سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات