عابد چوہدری رضا کی ملک منشاء ڈورا کے گھر آمد

Published: 22-12-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد محمود سے)صدر مسلم لیگ (ن) ڈویژن گوجرانوالہ چوہدری عابد رضا ایم این اے، مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد علی گجر، مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے نائب صدر ہارون رشید بٹ کی ملک پور میں ملک منشاء ڈورا کے ڈیرہ پر آمد، ملک منشاء ڈورا، ملک دانش ڈور ا نے استقبال کیا، چوہدری عابد رضا نے ن لیگی راہنماؤں کے ہمراہ ملک پور کے گاؤں بیریاں میں ملک اعجاز کی وفات پر ملک احسان کے گھر جا کر اظہا رتعزیت کیا اور مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت کی، اس موقع پر ملک منور اعوان، ملک یونس، ملک افضل، ملک پہلوان بھی موجود تھے، بعدازاں چوہدری عابد نے ملک منشاء ڈورا ڈیرہ پر عمائدین سے ملاقاتیں بھی کیں چوہدری عابد رضا ن لیگی راہنماؤ ں کے ہمراہ ملک منشاء ڈورا کے ڈیرہ پر کافی دیر تک موجود رہے، ملک منشاء ڈورا نے چوہدری عابد رضا کو علاقائی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا، چوہدری عابد رضا نے ملک منشاء ڈورا کی پارٹی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، ملک منشاء ڈورا کی طرف سے چوہدری عابد رضا، چوہدری محمد علی گجر، ہارون رشید بٹ ودیگر ن لیگی راہنماؤں کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام۔

آج کا اخبار
اشتہارات