Published: 22-12-2022
گجرات(ارشد علی سے)گجرات احاطہ کچہری میں واقع محکمہ مال کا قدیمی دفتر نائب تحصیلدار بندوبست کے اندر گزشتہ روز اچانک آگ بھڑکاٹھی۔ آگ نے آناً فاناً قدیم کوٹھری نما دفتر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث دفتر میں موجود پرانا ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا۔ ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔