Published: 22-12-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و چیئرمین بیت المال ضلع گجرات پیر شمیم شاہ بخاری آف بوکن شریف آج 22دسمبر بروز جمعرات اپنے آفس میں غریب، مساکین اور مستحق افراد میں امدادی چیک تقسیم کرینگے تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز عالم دین پیر سید زاہد صدیق شاہ بخاری، ڈاکٹر چوہدری شاہنو از اجنالہ ہونگے، تقریباً 7لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے جا ئیں گے چیئرمین بیت المال ضلع گجرات پیر شمیم شاہ بخاری نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک یہبہت کم رقم ہے کیونکہ آج کل بہت مہنگائی ہے اور لوگوں کا گزارہ کرنا مشکل ہے مگر میری کوشش ہے کہ جتنی ہو سکے مستحق افراد کی مدد کی جائے میری وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے بھی گزارش ہے کہ برائے مہربانی بیت المال کو مزید فنڈز جاری کئے جائیں تاکہ ضرور مند اور بیوہ خواتین کی داد رسی کی جا سکے کسی بھی ملک کا محکمہ بیت المال دراصل غریب، مساکین، مستحق، ضرورت مند اور بیوہ خواتین کی مالی امداد کا ایک ذریعہ ہوتا ہے جس پر مستحقین کی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں ان کی مشکل حالات میں مدد کرنا ہماری اولین ترجیح ہو نی چاہئے۔