جامع شہنشاہ ولایت سے مرکزی میلاد جلوس صاحبزادہ سعید شاہ گجراتی نے قیادت کی

Published: 11-10-2022

Cinque Terre


گجرات(نمائندہ ڈاک)پوری دنیا کی طرح گجرات میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ عقیدت و احترام سے مناگیا۔مرکزی وتاریخی جلوس میلاد النبی ﷺ جامع شہنشاہ ولائیت سے نکالاگیا۔جس کی قیادت سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولائیتؒ ومجاہد ملت صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کی جبکہ یہ جلوس زیر نگرانی صاحبزادہ سید حسن محمود شاہ گجراتی وزیر اہتمام صاحبزادہ سید حسین محمود شاہ گجراتی نکا لاگیا،انجمن خدام الصوفیاء ضلع گجرات،خدام شہنشاہ  ولائیت ؒ ومجاہد ملت ؒکے اراکین نے سیکیورٹی کے انتظامات کئے۔جلوس شاہ ولائت چوک،ڈھکی دروازہ،شاہ حسین چوک،میلاد چوک،شاہ فیصل گیٹ،میٹرو پلیٹن کارپوریشن،نواب چوک،سرکلر روڑسے ہوتا ہو چوک پاکستان میں احتتام پذیر ہوا جہاں پر تاریخی میلاد کانفرنس منعقد ہو ئی جس سے پیران کرام نے خطاب کیا،علماء و مشائخ کی کثیر تعداد موجود تھی۔جلوس میں عاشقان رسول ﷺ نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاء درود و سلام کا ورد کرتے ہو ئے لبیک یارسوال اللہ کی صدائیں لگا تے اپنے منزل کی طرف گامزن رہے جگہ جگہ جلوس کے شرکا ء فقید المثال استقبال کیا گیاشرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں قائدین کے گلوں میں طلائی وپھولوں کے ہار ڈالے گئے لوگوں کی طرف سے میلاد کی خوشی میں لنگر کا وسیع انتظام کیا گیاشرکاء میں پانی کی بوتلیں،جوس،حلوہ پوڑی،باربی کیو،چاول وغیرہ تقسیم کیئے گئے۔DPOگجرات سید غضنفر علی شاہ،DSPسٹی پرویز گوندل،DSPٹریفک گجرات  کی سربراہی میں پو لیس کی بھاری نفری ہمراہ تھی،ریسکیو1122،ایدھی سنیٹر،میونسپل کارپو ریشن،  کا عملہ ہمراہ تھا۔

آج کا اخبار
اشتہارات