Published: 22-12-2022
کنجاہ (نمائندہ ڈاک) ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے پولیس چوکی کنجاہ محمد سلیم ASIکو انچارج تعینات کر دیا ہے۔ جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے عوامی سماجی حلقوں نے محمد سلیم ASIکی بطور انچارج تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے اور ڈی پی او گجرات کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے کنجاہ شہر میں امن و امان کی فضا کو بحال رکھنے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایک ایماندار جرات مند فرض شناص پولیس آفیسر کو کنجاہ پولیس چوکی میں انچارج تعینات کیا ہے یاد رہے کہ محمد سلیم ASIتھانہ کنجاہ میں اس سے قبل تعینات رہ چکے ہیں۔