Published: 22-12-2022
گجرات(ارشد علی سے)گجرات شہر اور گردونواح میں گزشتہ روز علی الصبح سے پڑنے والی شدید دھند اور کورا سارا دن کچھ کم اور کچھ زیادہ شدت سیجاری رہا۔ شام ہوتے ہی ایک بار پھر شدید دھند نے گجرات شہر اور گردونواح کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شدید دھند اور اوس کے باعث گجرات کی سڑکیں گیلی ہو گئیں۔ دھند کے باعث حد نگاہ ختم ہونے سے شاہراہوں پر سفر کرنے والے ڈرائیوروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔ دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا اور سارا دن درجہ حرارت انتہائی کم رہا۔ رات گئے درجہ حرارت 4 ہو گیا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ دھند کے باعث مختلف گرڈ اسٹیشن بھی ٹرپ کر گئے جس سے کئی مقامات پر بجلی کی فراہمی معطل رہی۔