DPO کی سندس فاؤنڈیشن آمد، پولیس لائن میں بلڈ کیمپ لگانے کا اعلان

Published: 22-12-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے سندس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا‘ آمد پر چوہدری طارق رشیدایڈمنسٹریٹر‘ عمران خان مارکیٹنگ منیجر‘ میر فضل عباس منیجر ایچ آر نے ان کا استقبال کیا۔ بچوں نے پھول پیش کئے۔ منیجر ایچ آر میر فضل عباس نے ڈی پی او گجرات کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 900بچے رجسٹرڈ ہیں اور ہر بچے کو مہینے میں تین دفعہ بلڈ لگتا ہے‘ جو کو پورا کرنا بہت دقت کا کام ہے اور آج کل تعلیمی ادارے بند ہیں‘ جس کی وجہ سے خون اکٹھا کرنے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس پر ڈی پی او گجرات نے کہا کہ ہم پولیس لائن میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کریں گے اور جہاں تک ممکن ہو سکا آپ کے ساتھ تعاون کریں گے۔ خصوصی طور پر ڈی پی او نے کہا کہ تھیلیسمیا کے بچوں کے لئے ہم کوئی ایسا کام بھی کریں گے جو کہ ان کو ہمیشہ یاد رہے گا ان کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے جہاں تک ممکن ہو سکا کوشش کریں گے۔ بچوں کی عیادت کرتے ہوئے سید غضنفر علی شاہ نے کہا کہ ان کی تعلیم و تربیت پر بھی ہم کام کرنے کی کوشش کریں گے۔ ادارہ کاوزٹ کرتے ہوئے ڈی پی او نے تمام عملے کی تعریف کی کہ جس جاں فشانی سے آپ سب لوگ کام کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ سب کو جرائے خیر دے۔ ڈی پی او گجرات نے سسٹم کی تعریف کی‘صفائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل معیار کے مطابق سسٹم دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عمر حسین خان میڈیکل آفیسر‘ طارق محمود لیب انچارج‘ فرقان اشرف اکاؤنٹنٹ سمیت دیگر عملہ موجود تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات